اساتذہ کو گھر گھر جاکر بچے سکول داخل کرنے کا حکم

اساتذہ کو گھر گھر جاکر بچے سکول داخل کرنے کا حکم

لاہور(نمائندہ تہلکہ ٹی وی) محکمہ سکول ایجوکیشن کو سرکاری سکولوں میں 2لاکھ 90ہزار بچے داخل کرنے کا ہدف پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا ،اساتذہ کو بچوں کے داخلوں کیلئے گھر گھر جاکر مہم چلانے کی ہدایت کر دہ ۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کو رواں سال بچوں کے داخلوں کو ہدف پورا نہ ہونے کے خدشات کے پیش نظر اساتذہ کو گھر گھر مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اساتذہ گھر گھر جا کر بچوں کا داخلہ کریں گے جس سے محکمہ تعلیم کو ہدف پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ذرائع کے مطابق کلاس میں بچوں کی تعداد پچھلے سال کی نسبت کم ہونے پر اساتذہ کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔پنجاب ٹیچر ز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت نے کہا کہ اساتذہ کو گھر گھر مہم چلانے کی ہدایت کرنا سراسر انصافی ہے،اساتذہ کی مہم سے زیر تعلیم بچوں کی پڑھائی متاثرہوگی۔دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے کہا کہ سکولوں میں دو لاکھ سے زائد بچے داخل ہو چکے ہیں۔بچوں کو داخل کرنے کا ہدف 31اکتوبر سے پہلے پورا کرلیا جائے گا۔