محرم الحرام کے جلوسوں کی مانیٹرنگ 274کیمروں سے ہو گی:ڈی سی او

محرم الحرام کے جلوسوں کی مانیٹرنگ 274کیمروں سے ہو گی:ڈی سی او

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور محرم الحرام کے سلسلہ میں نکالے جانےوالے جلوسوں کی مناسب مانیٹرنگ کیلئے 274سی ٹی وی کیمروں لگائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اندرون شہر مرکزیجلوس کے لئے 130،پانڈو و سٹریٹ کشن شگر کیلئے 60،ماڈل ٹائون سوسائٹی کیلئے 44اور ٹھوکر نیاز بیگ سے نکالے جانے والے جلوس کیلئے 40کیمرے لگائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ کیمروں کے ذریعے نکالے جانے والے جلوسوں کے راستوں کو مانیٹر کیا جائے گا۔اس ضمن میں تمام متعلقہ محکموں کے ملازمین نادر ہال میں بنائے جانے والے کنٹرول روم اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔