بچوں سے مشقت کیلئے عمر 16سال، خواتین کیلئے کوٹہ کا بل مسترد

بچوں سے مشقت کیلئے عمر 16سال، خواتین کیلئے کوٹہ کا بل مسترد

اسلام آباد (نمائندہ تہلکہ ٹی وی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بچوں سے مشقت لینے کی عمر 14سال سے16سال مقرر کر نے کے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی ہے۔

جبکہ کابینہ میں خواتین وزرا کیلئے کوٹہ مقرر کرنے  کا بل کثرت رائے سے مسترد کر دیا ہے۔کمیٹی کا اجلس چیئر مین محمد بشیر ورک کی صدارت میں ہوا ۔علاقائی زبانوں کے فروغ کا بل بھی مسترد کر دیا۔وزیر قانون کی مصروفیت کے باعث پاکستان کمیشن آف انکوائری بل پر غور موخر ہو گیا۔اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ کم عمر کے بچوں کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی ہونی چاہئے۔