پنجاب مخصوص بلدیاتی سیٹوں پر انتخابات 8سے 12نومبر تک ہونگے

پنجاب مخصوص بلدیاتی سیٹوں پر انتخابات 8سے 12نومبر تک ہونگے

اسلام آباد (نمائندہ تہلکہ ٹی وی) الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں پر انتخابات کیلئے نیا شیڈول جاری کردیا ،8نومبر سے 12نومبر تک ہو گی۔

نوٹیفیکشن کے مطابق 6 اکتوبر کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔کاغذات نامزدگی 14اور 15اکتوبر کو جمع کرائے جاسکیں گے، کاغزات کی جانچ پڑتال 17اور 18اکتوبر کوہوگی۔ ریٹرنگ افسر کے فیصلے کیخلاف اپیلیں 20اکتوبر تک دائر کی جاسکیں گی جن پر فیصلے 22اکتوبر کو ہوں گے۔امیدوار کی حتمی فہرست 25اکتوبر کو جاری کی جائے گی،ضلع کونسلر ،میونسپل کارپوریشنز اور میٹرو پولیٹن کارپوریشنز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 8نومبر ،میونسپل کمیٹیز کی مخصوص نشستوں پر 10نومبر اور یونین کونسلز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 12نومبر کو ہو گیجبکہ ریٹرنگ افسروں کی جانب سے غیر حتمی نتائج کا اعلان 14نومبر کو کیا جائے گا۔