سی پیک منصوبہ متنازعہ بنانے کیلئے بھارت نے بھاری فنڈنگ شروع کردی

سی پیک منصوبہ متنازعہ بنانے کیلئے بھارت نے بھاری فنڈنگ شروع کردی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے سی پیک منصوبہ کے خلاف پاکستان کے اندر مختلف سیاسی قوتوں ،قوم پرستوں اور مختلف گروہوں کو استعمال کرنے اور منصوبہ کو متنازعہ بنانے کیلئے بھاری فنڈنگ شروع کر دی ہے۔

منصوبہ کو نقصان پہنچانے کیلئے ایک طرف اس کے خلاف احتجاج جبکہ دوسری طرف فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوادینے کیلئے شیعہ سنی فساد کروانے کیلئے بھی مختلف گروپوں کو سپورٹ کیا جائے گا۔

ایک موقر قومی روزنامے کے مطابق حساس اداروں کی تیار کردہ ایک رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ بھارت سمیت دو اور ممالک کی خفیہ ایجنسیز صرف اسی چیز پر کام کر ر ہی ہیں کہ سی پیک منصوبہ کو نہ صرف متنازعہ بنایا جائے بلکہ اس منصوبہ کے خلاف پاکستان کے اندر اس طرح احتجاج کروایا جائے جس سے اس احتجاج میں جانی نقصان ہو اور یہ منصوبہ نہ صرف متنازعہ ہو جائے بلکہ اس میں پیچیدگیاں پیدا ہو جائیں۔

اخبار مطابق رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بھارت نے سرحدی اور سفارتی محاذ پر شکست کھانے کے بعد اس کام کو شروع کیا ہے ، ابتدائی طور پر چھ ارب روپے اس کام کیلئے بانٹنے شروع کیے گئے ہیں ،منصوبہ کو نقصان پہنچانے کیلئے ایک طرف اس کے خلاف احتجاج جبکہ دوسری طرف فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوادینے کیلئے شیعہ سنی فساد کروانے کیلئے بھی مختلف گروپوں کو سپورٹ کیا جائے گا۔

اخبارکا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو سیاسی جماعتیں اور چار قوم پرست لیڈروں کو اس میں استعمال کیا جا رہا ہے ، اور اس ضمن میں باقاعدہ کچھ این جی اوز کو بھی متحرک کیا جا ر ہا ہے جو در پردہ ایسی چیزوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کریں گی جو اس سے منسلک ہوں گی۔