نیا آرمی چیف، فیصلہ ہوگیا، اعلان کسی بھی وقت متوقع

نیا آرمی چیف، فیصلہ ہوگیا، اعلان کسی بھی وقت متوقع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نئے آرمی چیف کے متعلق فیصلہ ہو گیا، اعلان کسی بھی وقت متوقع ہے جبکہ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی بھی آرمی چیف کے ساتھ ہی ہو گی۔  

دنیا کامران خان کے ساتھ میں بتایا گیا کوئی انتہائی غیر معمولی واقعہ نہ ہوا تو جنرل راحیل شریف 29 نومبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کی مدت ملازمت بھی اسی روز پوری ہو گی اور دونوں تعیناتیاں ایک ساتھ ہونگی۔ “دنیا کامران خان کے ساتھ” کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت بھی کی ۔ پروگرام میں افواج پاکستان کے سینیئر ترین افسروں کی فہرست بھی پیش کی گئی۔