لاہور میں قانون سے کھلواڑ، جامعہ پنجاب کے قریب نوجوان کی سرعام فائرنگ

لاہور میں قانون سے کھلواڑ، جامعہ پنجاب کے قریب نوجوان کی سرعام فائرنگ

لاہور: (تہلکہ ٹی وی) شہر کی مصروف شاہراہ پر ون ویلنگ اور فائرنگ کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔

جامعہ پنجاب کے کیمپس کے قریب نوجوان ون ویلنگ کرتے رہے۔ ایک نوجوان بلاخوف و خطر فائرنگ کرتا رہا۔ پولیس کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ ایک موٹر سائیکل سوار بھی قانون کے لمبے ہاتھوں سے بے نیاز فائرنگ میں مصروف رہا۔

ایک جانب لاہور پولیس کے دعوے ہیں اور دوسری جانب کھلم کھلا ون ویلنگ اور فائرنگ۔ اس سے قبل بھی شہر میں کھلے عام دندناتے فائرنگ کرتے نوجوانوں کی ویڈیوز منظر عام پر آتی رہی ہیں۔ لاہور پولیس کے ون ویلنگ کرتے نوجوانوں کو جیل میں بند کرنے کے وعدے اور فائرنگ کر کے چوراہوں پر عوام کو خوف دلاتے لوگوں کو پکڑنے کے دعوے پھر ہوا میں اڑتے نظر آتے ہیں۔