پاکستانی اداکارہ ماہ نور بلوچ کی ڈراموں میں واپسی

پاکستانی اداکارہ ماہ نور بلوچ کی ڈراموں میں واپسی

لاہور (تہلکہ ٹی وی) پاکستان کی معروف اور سدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ ایک بار پھر ٹی وی ڈرامے میں نظر آنے والی ہیں ۔

مداحوں کو ان کے ڈرامے   خوبصورت   کا طویل عرصے سے انتظار ہے ۔ رومانوی کہانی پر مبنی اس ڈرامے کا ایک ٹیزر شیئر کر دیا گیا ہے جس میں ہمیشہ کی طرح ماہ نور بلوچ خوبصورت اور جوان نظر آرہی ہیں ۔

ڈرامہ   خوبصورت   تین پیار کرنے والے افراد کی کہانی ہے جن میں اظفر رحمٰن ، ماہ نور بلوچ اور زرنش خان شامل ہیں ۔ ڈرامے میں اداکار فیصل رحمٰن بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے ۔