وزیراعلی مانیٹرنگ فورس نے سرکاری سکولوں کی سکیورٹی کا بھانڈا پھوڑ دیا

وزیراعلی مانیٹرنگ فورس نے سرکاری سکولوں کی سکیورٹی کا بھانڈا پھوڑ دیا

لاہور (راشد منظور) ناکارہ واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمرے صرف نمائشی ۔ ۔ ۔ یہ ہے پنجاب کے سکولوں کی سیکیورٹی کی حالت زار، جس پر کروڑوں روپے خرچ کیے جاچکے ہیں، وزیراعلی مانیٹرنگ فورس نے سرکاری سکولوں کی سکیورٹی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ لاہورسمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹ ناکارہ قرار دے دیئے۔ 

school-security

محکمہ تعلیم نے اس سال محرم الحرام کی سکیورٹی کے لئے اپنے آلات دینے سے انکار کر دیا، محکمہ تعلیم کے مطابق سکیورٹی آلات گزشتہ سال محرم الحرام کے جلوسوں میں استعمال ہوئے جو بعد میں ناکارہ ہو گئے۔