پاکستانی میوزک چینلز کا بھارتی نغمات بند کرنے کا فیصلہ

پاکستانی میوزک چینلز کا بھارتی نغمات بند کرنے کا فیصلہ

لاہور( تہلکہ ٹی وی ) پاکستانی میوزک چینلز نے بھارتی نغمات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

بھارتی گیتوں کے بجائے صرف پاکستانی میوزک چلایا جائے گا جس سے میوزک انڈسٹری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں نشر کئے جانے والے بھارتی چینلز بھی مقامی میوزک کو پروموٹ کریں گے اور اس بات کا اعلان بہت جلد کر دیا جائے گا ۔

موسیقی سے وابستہ سنجیدہ حلقوں نے میوزک چینلز کی طرف سے بھارتی گانے بند کرنے کی پالیسی کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔