سندھ ہائی کورٹ، پرائیویٹ اسکولز کی طرف سے فیسوں میں اضافہ غیر قانونی قرار

سندھ ہائی کورٹ، پرائیویٹ اسکولز کی طرف سے فیسوں میں اضافہ غیر قانونی قرار

کراچی (تہلکہ ٹی وی) سندھ ہائی کورٹ نے پرائیویٹ اسکولز کی طرف سے فیسوں میں 5 فی صد سے زیادہ اضافے کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پرائیویٹ اسکولز کی طرف سے فیسوں میں 5 فی صد سے زائد اضافے کے خلاف والدین کی درخواستوں کی سماعت کی اور فیسوں میں اضافے کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔

اسکول مالکان کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے حق میں دی گئیں درخواستیں عدالت نے مسترد کر دیں ۔ مالکان نے اپنی درخواستوں میں موقف اختیار کیا تھا کہ فیسوں میں اضافہ قانون کے مطابق کیا گیا ۔

فیسوں میں اضافے کا اقدام قانون کے مطابق ہے اور یہ ان کا حق ہے۔ عدالت نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی کہ پرائیویٹ اسکولزکے لیے نافذ قواعد پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔