مچھ کے قریب ریلوے ٹریک پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے

مچھ کے قریب ریلوے ٹریک پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے

مچھ (تہلکہ ٹی وی) مچھ کے قریب ریلوے ٹریک پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 13 افراد زخمی ہو گئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو جعفر ایکسپریس سے نکالا جا رہا تھا کہ اچانک دوسرا دھماکا ہو گیا ۔ دھماکوں سے مسافر ٹرین کی بوگی نمبر 3 اور 9 کو نقصان پہنچا ۔ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ دھماکے کے بعد لیویز،پولیس اور ایف سی کی نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ جبکہ بوگیوں سے زخمیوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے ۔