پانامہ لیکس اشتہارات کیس، عوامی تحریک کی درخواست پرعدالت کا اہم فیصلہ

پانامہ لیکس اشتہارات کیس، عوامی تحریک کی درخواست پرعدالت کا اہم فیصلہ

لاہور (میاں داؤد) پانامہ لیکس سے متعلق نوازشریف کی حمایت میں قومی خزانہ سے اشتہارات کےاجراء کےخلاف کیس کی سماعت، جسٹس شاہد وحید نے پاكستان عوامی تحریک كی درخواست سماعت کےلیے فل بینچ کو بھجوادی۔

پاکستان عوامی تحریک کے وکیل اشتیاق چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم نے قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، عدالت اشتہارات کے اخراجات اور تفصیلات طلب کرے۔ قومی خزانے کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کیا گیا ہے۔

جسٹس شاہد وحید نے کہا کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے فل بینچ سماعت کرے، انہوں نے سماعت کیلئے درخواست فل بینچ کو بھجوادی۔