ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خٹک کو رینجرز نے گرفتار کرلیا

ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خٹک کو رینجرز نے گرفتار کرلیا

کراچی: رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خٹک کو رینجرز نے انسداد دہشت گردی عدالت سے نکلتے ہوئے حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خٹک کو  انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر سے رینجرز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے گلفراز خٹک کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

گلفراز خٹک کو 22 اگست کے روز میڈیا ہاؤس پرحملے، بغاوت اور اشتعال انگیز تقاریر میں معاونت کے 2 مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔