صحافی کالونی: ایف اور بی بلاک مسائل پر خصوصی اجلاس

صحافی کالونی: ایف اور بی بلاک مسائل پر خصوصی اجلاس

لاھور(نمائندہ تہلکہ ٹی وی )صحافی کالونی ایف , بی بلاک مسائل کے حل با رے خصوصی اجلاس لاھور پریس کلب میں منعقد ہوا جس کی صدارت شیرافضل بٹ ممبر گورننگ باڈی پریس کلب نے کی

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ممبران نے وزیراعلیٰ پنجاب سےمطالبہ کیا کہ صحافی کالونی کے مسائل کے حل بارے وہ جلد جرنلسٹ ھاوسنگ فاؤنڈیشن پنجاب کے بورڈآف ڈائریکٹر کا  اجلاس بلائیں, مزید براں اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب زاھد گوگی نےمتاثرین سےٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئےکہا کہ حکومت پنجا ب صحافیوں کے مسائل تر جیحی طور پر حل کرے اور اگر ھمارے ممبران کو جلد پلاٹ نہ ملے تو ھم احتجاج کرینگے اس موقع پر  ممبران نے کثرت رائے یہ  فیصلہ کیا کہ اگر رواں ھفتہ بی اوڈی نہ ھوا تو پھر آئندہ جمعہ کو پریس کلب کے باھر مطالبات کی منظوری تک احتجاجی کیمپ لگایا جائےگا ,اجلاس میں سینئر ممبر سرفرازکاشر بٹ,حنیف عاصم,مقیم چودھر ی کورکمیٹی ایف بلاک کے جوائنٹ سیکرٹری, عمران علی, اسجد علی, محسن اکرم, خالد رحیم, خواجہ منور, رضامغل, فوٹو گرافر طارق, نسیم خان نیازی, بدرظھور چشتی, یوسف بٹ, راناعرفان اور دیگر نے بھی شرکت کی