کراچی میں آج سے ڈبل سورای پر پابندی عائد

کراچی میں آج سے ڈبل سورای پر پابندی عائد

کراچی:محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں آج سے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، پابندی کا اطلاق آج شام چھ بجے سے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پابندی 11 محرم تک برقرار رہےگی ،پابندی کا نفاذ 9 اور 10محرم کو سیکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کیلئے کیا گیا ہے،تاہم خواتین بچے اور  صحافی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

دوسری جانب سندھ رینجرز نے محرم میں سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے،شہریوں کی تصدیق کیلئے جلوس کی گزرگاہوں اور مختلف مقامات پر نادرہ ڈیٹا بیس مشینیں نصب کردی ہیں۔

 ترجمان رینجرز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ شناختی کارڈ، گاڑی یا موٹرسائیکل کے ضروری کاغذات لازمی رکھیں۔