راہداری کی جلد تکمیل کیلئے چینی قیدیوں کی بطور لیبر آمد

راہداری کی جلد تکمیل کیلئے چینی قیدیوں کی بطور لیبر آمد

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کے چین نے سی پیک منصوے کی جلد تکمیل کے لئے جیلوں میں قیدی چینی باشندوں کو بطور لیبر پاکستان بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے چین کو سی پیک کے منصوبوں پر جاری مختلف کاموں کیلئے پاکستانی لیبر کی فراہمی کا مطالبہ کیا ،اس سلسلہ میں مزدوروں کو 30سے 40ہزار فی کس کے حساب سے تنخواہ دینے کے بارے تجویز پیش کی تھی لیکن پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے معاملات کی نگرانی کرنے والے چینی رہنماؤں نے پاکستان کی تجویز کو یکسر مسترد کر دیا۔

روزنامہ جہاں پاکستان