پاکستان سے لڑائی کے چکر میں میں کنوارہ رہ جاﺅں گا

پاکستان سے لڑائی کے چکر میں میں کنوارہ رہ جاﺅں گا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی خاتون سے شادی ملتوی ہونے کے خدشے پر بھارتی نوجوان نے سشما سوارج کو ٹویٹ کر کے مدد مانگ لی ۔

 خلیج ٹائمز انڈیا کے مطابق جودھ پور کے رہائشی نریش تیوانی کی شادی پاکستانی لڑکی پریا باچانی سے رواں سال 9 نومبر کو طے پائی ہے جو کہ کراچی کی رہائشی ہے۔ نریش کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھارتی سفارتخانہ دولہن کے لیے سفری دستا ویزات اور ویزا منظور نہیں کر رہے۔نریش تیوانی نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو ٹویٹ کر کے مدد مانگی جس پر سشما سوراج نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہم ویزا جاری کردیں گے۔نریش تیوانی نے کہا کہ سشما سوراج ٹوئٹر اکاونٹ پر بہت ذمہ داری کے ساتھ مشکلات میں پھنسے لوگوں کی مدد کرتی ہیں ،ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کرنے کے جذبے کو دیکھتے ہوئے ،میں نے سشما سوراج کے ٹوئٹر اکاونٹ پر اپنا مسئلہ بیان کیا۔نریش تیوانی کے گھر والے پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی سے انتہائی پریشان ہیں ۔نریش تیوانی نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ میں اپنے لیے پاکستان سے دولہن لے کر آﺅں ۔