’’عالم اسلام خبردار‘‘ جعلی خانہ کعبہ کی تعمیر ۔۔۔ لوگ طواف کرنے لگے خوفناک فتنے نے سر اٹھا لیا۔۔!

’’عالم اسلام خبردار‘‘ جعلی خانہ کعبہ کی تعمیر ۔۔۔ لوگ طواف کرنے لگے خوفناک فتنے نے سر اٹھا لیا۔۔!

لاہور (ویب ڈیسک) اسلام کے پانچ ارکان ہیں اور اس کا پانچواں رکن حج ہے۔اسے ہر صاحب حیثیت پر زندگی میں ایک بار فرض کیا گیا ہے جس کی ادائیگی اور زیارتیں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں کی جاتی ہیں تاہم تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیا اور تیونس میں جعلی خانہ کعبہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چند ویڈیوز میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ اس جعلی خانہ کعبہ کا طواف کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ خانہ کعبہ عوام کی تربیت کیلئے بنایا گیاہے تاکہ انہیں دوران حج طواف میں آسانی رہے تاہم روزنامہ خبریں کے مطابق اگرچہ یہ تربیت کے لئے ہے تاکہ حج اور عمرے پر جانے والے لوگ یہاں عملی تربیت حاصل کرسکیں لیکن تیونس میں ایک ایسا نیا طبقہ بھی پیدا ہوگیا ہے جس کے خیال میں بلڈ پریشر، شوگر یا دوسری بیماریوں میں مبتلا معمر لوگوں کے لئے سعودی عرب جانا بہت مشکل ہے یہ طبقہ جو اپنے آپ کو نیو گروپ آف مسلمز کہتا ہے اس نقطہ نظر کا حامل ہے کہ حج یہیں ادا ہونا چاہیے جبکہ مذہبی سکالرز اور ملکی علماء4 شدت سے اس خیال کی مخالفت کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حج اور عمرہ صرف اور صرف سعودی عرب میں موجود حقیقی خانہ کعبہ میں جاکر ہی ممکن ہے۔