فیس بک نے سیکریٹ چیٹ متعارف کردایا

فیس بک نے سیکریٹ چیٹ متعارف کردایا

کیلیفورنیا: فیس بک نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ وہ میسنجر میں پیغامات کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ٹیکسٹ پیغامات کو ازخود ختم ہونے کی سہولت پیش کرے گا اور اب آپ دنیا بھر میں فیس بک میسنجر استعمال کرسکتے ہیں۔

اب آپ کی پرائیوٹ چیٹ تک کوئی بھی نہیں پہنچ سکتا۔ سیکرٹ کنورسیشن کا یہ آپشن فیس بک نے کئی ماہ تک پہلے ٹیسٹ کیا ہے اور اب صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ اس میں دونوں کناروں تک کی گفتگو انتہائی خفیہ رہتی ہے یہاں تک کہ حکومتیں بھی اسے نہیں دیکھ سکتیں۔

facebook

اس میں ایک ٹائمر کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جو بتاتا ہے کہ میسج کب ختم کرنا ہے 10 سیکنڈ یا 20 سیکنڈ یا اس سے زیادہ وقت کو سیٹ کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح میسج اور ان کا پورا سلسلہ غائب ہوجاتا ہے۔

یہ آپشن اسنیپ چیٹ میں بھی موجود ہے اسی طرح ایپل مصنوعات استعمال کرنے والے صارفین آئی میسج میں بھی بہت اہم انکرپشن موجود ہے۔

’سیکرٹ کنورسیشن‘ کے آسان طریقہ یہ ہے:

فیس بک میسنجر آئی کن کو ٹیپ کریں۔ فہرست میں سے جسے پیغام بھیجنا ہے اسے سلیکٹ کریں اس کے بعد ٹائمر کا انتخاب کریں اور اب میسج کریں۔

فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم ون ٹو ون خفیہ بات چیت کا آپشن پیش کررہے ہیں اور اسے صرف وہی ڈیوائس پر دیکھا جاسکتا ہے جسے آپ کا دوست استعمال کرتا ہے۔ فیس بک میسنجر آپ اور آپ کے دوست کے درمیان میسجز کو لاک کردیتا ہے۔