ورلڈ زومبی ڈے لندن میں آج منایا گیا

ورلڈ زومبی ڈے لندن میں آج منایا گیا

لندن ( فارن ڈیسک) ورلڈ زومبی ڈے کا آغاز 2006 میں امریکی شہر پٹزبرگ میں واقع منروویل مال سے ہوا تھا۔

ورلڈ زومبی ڈے کا آغاز 2006 میں امریکی شہر پٹزبرگ میں واقع منروویل مال سے ہوا تھا۔یہ دن ہر سال آٹھ اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ وہی شاپنگ مال ہے جہاں جارج روپیرو کی مشہور فلم ڈان آف دی ڈیڈ کی عکسبندی کی گئی تھی۔ اس دن کو منانے کا مقصد تمام زومبی کے مداحوں کو بھوک اور بے گھری کو ختم کرنے کے لیے اکٹھا کرنا ہے یہ دن دنیا کے 50 شہروں میں منایا جاتا ہے جن میں نیو یارک، پٹزبرگ، پیرس، ہانگ کانگ، لاس اینجیلس، شکاگو، لندن، ڈیلس، اور ٹوکیو شامل ہیں۔ اس دن کے انعقاد پر لوگوں سے عطیات دینے کا کہا جاتا ہے جن سے بے گھر افراد کو رہنے کی جگہ اور کھانا دیا جاتا ہے۔ اس سال بھی بڑی تعداد میں لوگ مختلف میک اپ کے ساتھ سینٹرل لندن کی سڑکوں پر نکلے۔ ورلڈ زومبی ڈے کی واک کے منتظمین لوگوں سے کہتے ہیں کہ اپنے لیے کھانے کی اشیا اور پینے کے لیے پانی ضرور رکھیں۔ منتظمین اس واک کے شرکا کو کسی بھی قسم کا ہتھیار یا ایسی چیز جو ہتھیار جیسی دکھتی ہو لانے سے منع کرتے ہیں۔