چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے پنجاب حکومت کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی ملاقات

 چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے پنجاب حکومت کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کی ملاقات

لاہور (نمائندہ تہلکہ ٹی وی ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے حکومت پنجاب کی جانب سے تشکیل کردہ اعلی سطحی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ، سپیشل سیکرٹری فنانس، سیکرٹری پراسیکیوشن ، سیکرٹری قانون، سیکرٹری پی اینڈڈی اور ڈی آئی جی سیکیورٹی سمیت دیگر حکام جبکہ عدالت عالیہ کی جانب سے رجسٹرار سید خورشید انور رضوی، ممبر انسپکشن ٹیم سردار طاہر صابر، سینئر ایڈیشنل رجسٹرار عطا الرحمان، چیف سیکرٹری ٹو چیف جسٹس شاہد شفیع سمیت عدالت عالیہ کے دیگر افسران موجود تھے۔ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ اور ضلعی عدلیہ کے مالی امور اور انتظامی امور سمیت عدلیہ سے متعلق دیگر معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا