حکومت خیبرپختونخوا کا بھی ’’وی آئی پیز‘‘ کو نوازنے کا انکشاف

حکومت خیبرپختونخوا کا بھی ’’وی آئی  پیز‘‘ کو نوازنے کا انکشاف

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخواء حکومت نے وی آئی پی کلچر توڑنے کا دعویٰ تو کیا مگر خود ہی اس کی نفی کردی، گزشتہ دو سالوں میں وی آئی پیز کیلئے 53 نئی گاڑیاں خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے 2014 سے 2016 تک وی آئی پیز کے لئے 53 نئی گاڑیاں خریدی ہیں۔ خریدی گئیں گاڑیوں میں 1800 سی سی کی 24 گاڑیاں اور1300 سی سی کی 17 گاڑیاں شامل ہیں، 17 پارلیمانی سیکرٹریز اور 8 خواتین پارلیمانی سیکرٹریز کے لئے نئی گاڑیاں خریدی گئیں۔ اس کےعلاوہ 10 وزراء، 9 معاون خصوصی، 3 مشیروں اور 1 سرکاری سیکرٹری کو بھی جدید ماڈل کی نئی گاڑیاں خرید کر دی گئیں اور تمام گاڑیوں کے لئے ایندھن بھی سرکاری خزانے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔