کانسی کاتمغہ جیتنے والے فرقان پہلوان کا ملتان میں شاندار استقبال

کانسی کاتمغہ جیتنے والے فرقان پہلوان کا ملتان میں شاندار استقبال

روس میں ورلڈ گریبلنگ ریسلنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر آنے والے فرقان پہلوان کا ملتان میں شاندار استقبال کیا گیا۔

ملتان سے تعلق رکھنے والے فرقان پہلوان سمیت 8پاکستانی پہلوانوں کے وفد نے روس کے شہر بیلا میں والی ورلڈ گریبلنگ ریسلنگ چیمپئن شپ حصہ لیا تھا۔

فرقان خان نے سخت مقا بلے کیے اور تیسری پوزیشن حاصل کرکے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

محکمہ پولیس سے تعلق رکھنے والاپہلوان فرقان خان اپنے آبائی شہر ملتان پہنچا تو پولیس افسران، اہلکاروں اور عزیز و اقارب نے شاندار استقبال کیا۔ پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

فرقان پہلوان کہنا تھا کہ وہ ایمپائر کے غلط فیصلوں کی وجہ سے گولڈ میڈل حاصل نہیں کرسکا،میں مقابلے میں اچھی کارکردگی پیش کررہا تھا لیکن ایمپائروں نے غلط فیصلے دیئے ۔

ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ہمیں فرقان پر فخر ہے، جس نے مختلف ٹائٹل جیت کر ملک و قوم کے ساتھ ساتھ ہمارے ڈپارٹمنٹ کا نام بھی روشن کیا۔

فرقان پہلوان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ سنگاپور میں ہونے والی چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل لے کر ملک و قوم کا نام روشن کرے گا۔