اسحاق ڈار کو ایوارڑ، پاکستانیوں کے زخموں پر نمک پاشی

اسحاق ڈار کو ایوارڑ، پاکستانیوں کے زخموں پر نمک پاشی

لاہور(نمائندہ تہلکہ ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ قوم کو قرضوں تلے جکڑنے والوں کی عالمی اداروں کی طرف سے ایوارڈ کے لئے نامزدگی افسوس ناک ہے۔

پاکستانیوں کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترادف ہے لوگ روزگار نہ ہونے کے وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں۔ عام آدمی کا جسم اور روح کا رشتہ قائم رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ بیرون ملک سے قرضے لے کر حکمرانوں کی جیبیں بھرنے کی روایات ختم ہونی چاہیے، ملک کی ترقی کا راز کرپشن کے خاتمے سے مشروط ہے جب تک کرپشن کے بے تاج بادشاہ اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں پاکستان کی ترقی کی سمت درست نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان کی دی ہوئی حکمت عملی پر عملدرآمد کرے کرپٹ لوگوں کو کھلی چھوٹ دینے سے قومیں ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں کرپٹ افراد کے خلاف تحریک شروع ہوچکی ہے ،پاکستان میں بھی اس تحریک کی ضرورت ہے حکمرانوں کی جیبوں پر ہاتھ ڈالنا ہو گا۔ احتساب کا نعرہ سب سے پہلے تحریک انصاف نے لگایا جو اب ملک بھر میں مقبول ہوچکا ہے۔