طاہرالقادری کو منانے شیخ رشید اور چوہدری سرور لندن پہنچ گئے

طاہرالقادری کو منانے شیخ رشید اور چوہدری سرور لندن پہنچ گئے
لندن (عرفان الحق) ڈاکٹر طاہرالقادری کو منانے، پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری سرور، اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید لندن پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنما داکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کریں گے اور ملاقات کے دوران غلط فہمیاں اور گلے شکوے ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ملاقات میں اسلام آباد بند کرنے کے حوالے سے تحریک انصاف کے اعلان پر بھی تبادلہ خیال ہوگا اور عوامی تحریک کے قائد اور اس میں باضابطہ شرکت کی دعوت دی جائے گی۔