امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ سے2 پولیس اہلکار ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ سے2 پولیس اہلکار ہلاک

کیلی فورنیا (فارنڈیسک)  امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ سے2 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پام اسپرنگس کے علاقے میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ ایک زخمی ہوگیا جس کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق اہلکار علاقے میں گھریلو جھگڑے کو سلجھارہے تھے کہ گھر کے اندر سے ان پر فائرنگ کردی گئی، فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے گھرکو گھیرے میں لے لیا۔