طالبان نےافغان فوج کا ہیلی کاپٹرمارگرایا،7افراد ہلاک

طالبان نےافغان فوج کا ہیلی کاپٹرمارگرایا،7افراد ہلاک

کابل (فارن ڈیسک) افغانستان کے صوبہ بغلان میں طالبان نے افغان نیشنل آرمی کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں عملے کے تمام 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں اداے کے مطابق افغانستان کے صوبے بغلان میں طالبان نے افغان نیشنل آرمی کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو مار گرایا جس کے نتیجے میں عملے کے تمام 7 افراد ہلاک اور طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان نیشنل آرمی کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر خماری شہر کے ہوائی اڈے کو سامان پہنچا کرواپس آرہا تھا کہ صوبہ بغلان کی فضائی حدود میں طالبان کا نشانہ بن گیا، واقعہ میں 3 فوجی اہلکاروں سمیت عملے کے 7 افراد ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملتے ہی افغان نیشنل آرمی کے حکام موقع پر پہنچ گئے اور تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ تحویل میں لے لیا۔