ترکی :مائونٹین موٹر بائیک میراتھن ایونٹ آسٹریا کے نام

ترکی :مائونٹین موٹر بائیک میراتھن ایونٹ آسٹریا کے نام

انقرہ ( تہلکہ ٹی وی) ترکی میں ہونے والی ماؤنٹین موٹر بائیک میراتھن کا دلچسپ ایونٹ آسٹریا کے لارس نوئیکل نے جیت لیا ہے ۔

ماؤنٹین موٹر بائیک میراتھن کا آخری روز ، تمام شرکا نظر آئے پرجوش اور ایک دوسرے پر سبقت لینے کیلئے محنت سر توڑ ۔ رائیڈرز نے کبھی پتھریلا ٹریک عبور کیا تو کبھی پہاڑی راستوں پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔

ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کشمکش میں کچھ موٹر سائیکلسٹس گر بھی گئے تاہم خوش قسمتی سے زیادہ نقصان نہ ہوا ۔ آسٹریا کے رائیڈر لارس نوئیکل نے بہترین ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم وقت میں مقررہ فاصلہ طے کر کے ایونٹ میں کامیابی حاصل کی ۔