الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی سےمتعلق درخواستوں کی سماعت شروع

الیکشن کمیشن میں وزیراعظم کی نااہلی سےمتعلق درخواستوں کی سماعت شروع

اسلام آباد:الیکشن کمیشن میں وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔

سابق اٹارنی جنرل سلمان بٹ نے وزیراعظم کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا۔سلمان بٹ نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، اسحق ڈار، حمزہ شہباز کی جانب سے بھی جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔وزیراعظم کے وکیل کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن درخواستوں پرسماعت کرنےکے اختیارکا پہلے فیصلہ کرے۔