کامیاب ہونے کیلئے بڑی محنت کرنا پڑتی ہے: سوہائے علی ابڑو

کامیاب ہونے کیلئے بڑی محنت کرنا پڑتی ہے: سوہائے علی ابڑو

لاہور :  ماڈل واداکارہ سوہائے علی ابڑو نے کہا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے بڑی محنت درکار ہوتی ہے۔ شب روروز محنت کے بعد ملنے والی کامیابی کو برقرار رکھنا انسان کا سب سے بڑا امتحان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوبز میں کام کرنا جتنا آسان لگتا ہے اتنا قطعی آسان نہیں ہے۔

سب سے پہلے تو فلم ، ٹی وی اور فیشن کے شعبوں کے مزاج کو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ پھر یہاں ملنے والے کام کی نوعیت کو جاننے کے بعد اگر اس کو محنت سے انجام دیا جائے تو کامیابی آپ کے قدم چومتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرا شمار ایک دن شعبے کے کامیاب فنکاروں میں ہوگا۔