فضائی آلودگی کو صاف کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا فلٹر بیجنگ میں نصب

فضائی آلودگی کو صاف کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا فلٹر بیجنگ میں نصب

فضائی آلودگی دنیا بھر کا سب سے بڑا مسلہ ہے ۔ جس طرح فضائی آلودگی کا معیار روز بروز بڑھ رہا ہے  اسی طرح  اس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دنیا بھر میں بڑھ رہی ہے ۔

اسی فضائی آلودگی کو کم سے کم کرنے کےلیئے گزشتہ دنوں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے دنیا کا سب سے بڑا فلٹر نصب کیا گیا ہے۔

نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈان روسیگار ڈنے سات میٹر اونچا ایک ایسا انوکھا فلٹر ٹاور تیار کیا ہے، جو نہ صرف ماحول کو 75فیصد گردو غبار سے صاف کر سکتا ہے، بلکہ فلٹر کئے گئے کاربن کے ذرات کے ذریعے زیورات بھی بنائے جا سکتے ہیں۔

اسموگ فری ٹاورنامی فلٹر30 ہزار کیوبک میٹر ہوا کو دھویں، بیکٹیریا سے پاک کر کے صاف و شفاف ہوا فراہم کرتا ہے۔ منفرد نوعیت کے اس فلٹر کو آنے والے وقتوں میں چین کے مختلف شہروں میں بھی نصب کیا جائے گا.