لندن پلان کی افواہیں دم توڑ گئیں

لندن پلان کی افواہیں دم توڑ گئیں

لندن، لاہور (نمائندہ تہلکہ ٹی وی) حکومت کیخلاف ایک اور لندن پلان کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں، تحریک انصاف کے رہنما لندن پہنچے تو وہاں موجود ڈاکٹرطاہر القادری نے اچانک کینیڈا کی اڑان بھرلی۔ شیخ رشید کی کاوشیں بھی کسی کام نہیں آسکی ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور اور جہانگیرترین کی لندن روانگی کے بعد یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ لندن میں حکومت کیخلاف ایک اور پلان کی تیاری ہورہی ہے۔ اس مقصد کےلیے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی لندن میں ڈیڑے ڈالے ہونے ہیں اور ان رہنماؤں نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کریں گے لیکن یہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ملاقات سے انکار کردیا ہے اور اچانک لندن سے کینیڈا روانہ ہوگئے ہیں۔

عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق سربراہ عوامی تحریک کینیڈا میں 10 روز قیام کے بعد 21 اکتوبر کو واپس لندن آئینگے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ لندن پلان کی خبریں گمراہ کن ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری قصاص تحریک کے دوسرے راؤنڈ کا اعلان مناسب وقت پر کرینگے۔ شیخ رشید نے ڈاکٹرطاہرالقادری سے رابطہ کرکے انہیں تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقات کےلیے قاءل کرنے کی کوشش کی تھی تاہم ڈاکٹر القادری نے اس حوالے سے وقت مانگ لیا ہے۔ زرائع کے مطابق عوامی تحریک کی قیادت اور کارکن عمران خان کے سابقہ رویے کی وجہ سے ان پراعتماد کرنے کوتیارنہیں ہیں۔