دوہری ڈگری سینیٹ قائمہ کمیٹی اپنےاحکامات پرعمل نہ کرا سکی کامسیٹس کے2500طلبا کا مستقبل دائو پر

دوہری ڈگری سینیٹ قائمہ کمیٹی اپنےاحکامات پرعمل نہ کرا سکی کامسیٹس کے2500طلبا کا مستقبل دائو پر

لاہور (نمائندہ تہلکہ ٹی وی ) کامسیٹس انسٹیٹیوٹ برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی لاہور کے 2500طلبا کو دوہری ڈگری کے اجرا اور تصدیق کے حوالے سے سینیٹ قائمہ کمیٹی اپنے احکامات پر عملدر آمد کرانے میں ناکام رہی۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 18اگست 2015کے اجلاس میں تمام فریقوں کا موئقف سننے کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ کامسیٹس اور لنکا ستر یونیورسٹی برطانیہ کے دوہری ڈگری پروگرام کے تمام رجسٹرڑ طالبعلموں کو ناصرف دوہری ڈگریاں جاری کی جائیں گی بلکہ ایچ ای سی ان کی تصدیق بھی کریگا ۔اجلاس میں کمیٹی کے ارکان نے دوہری ڈگریوں کے اجرااور تصدیق میں تاخیر پر بر ہمی اور شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔مزید بر آسینیٹ کی مذکورہ قائمہ کمیٹی نے 19مئی 2016کو ہونیوالے اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ تیکنالوجی کو اس معاملے کو حل کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔حیران کن بات یہ ہے کہ 5اکتوبر 2016کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اپنے سابق فیصلوں پر عملدر آمد کے بجائے مزید تین ماہ کی مہلت دیدی گئی۔