ریڈیو پاکستان خسارے میں، مگرگروی رکھنے کی تیاریاں مکمل، تہلکہ خیزانکشافات سامنے آگئے

ریڈیو پاکستان خسارے میں، مگرگروی رکھنے کی تیاریاں مکمل، تہلکہ خیزانکشافات سامنے آگئے

لاہور (تہلکہ ٹی وی مانیٹرنگ ڈیسک) ریڈیو پاکستان خسارے میں، مگر عمارت کو گروی رکھنے کی تیاریاں مکمل، ریڈیو پاکستان کی ملک بھر میں عمارتوں کا ریٹ صرف 72کروڑ لگایا گیا ہے، عمارتیں گروی رکھنے کیلئے سکوک بانڈ خریدے جارہے ہیں،مزید تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے سکوک بانڈ کے حصول کیلئے ریڈیو پاکستان کی عمارتوں کو گروی رکھنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس میں ریڈیو پاکستان کی 61 عمارتوں کا ریٹ صرف 72 کروڑ لگایا گیا ہے جبکہ معتبر ذرائع کے مطابق صرف اسلام آباد کی ایک عمارت کی قیمت کا تخمینہ پانچ ارب سے زیادہ ہے۔ چینل 92 کے پروگرام مقابل میں سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے وزارت خزانہ کی دستاویزات بھی دکھائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے : نوازحکومت کا سرکاری عمارتیں گروی رکھنے کا منصوبہ بے نقاب

ذرائع کہا کہنا ہے کہ ایک طرف تو قومی ادارہ ریڈیو پاکستان خسارے کے باعث ملازمین کو ماہانہ تنخواہیں دینے سے بھی عاجز ہے، وہیں گزشتہ سال سیکورٹی گارڈز بھرتی کا ٹینڈر من پسند کمپنی کو دینے کے عوض 3کروڑ روپے کی کرپشن کا اسکینڈل بھی منظرعام پر آچکا ہے۔

عمارتیں تو گروی رکھنے کا پلان بنالیا گیا ہے لیکن ادارے سدھارنے کی کوئی تجویز موجودہ حکومت نے نہیں دی، نہ ہی کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی۔