قومی سلامتی کے اداروں کےخلاف ن لیگ اورڈان کی سازش بےنقاب

قومی سلامتی کے اداروں کےخلاف ن لیگ اورڈان کی سازش بےنقاب

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) مائیک پر بولنے والا یہ ہے ڈان اخبار کا وہ رپورٹر جس کی خبر کا آج عسکری اور قومی قیادت نے نوٹس لیا ہے۔

قومی سلامتی کے خلاف خبر دینے والے اس رپورٹر کے بارے میں عمران خان کا دعوی ہے کہ اس کا تعلق نون لیگ سے ہے۔ میڈیا کے حلقوں میں یہ بات زبان زدعام ہے کہ اس خبر کو حکومتی ذرائع سے لیک کیا گیا ہے یہ بات بھی حیرت انگیز ہے کہ ڈان میڈیا گروپ کو چلانے والی محترمہ کے شوہر کو نوازحکومت نے حال ہی میں چیئرمین پی آئی اے لگایا ہے۔ یہ ساری باتیں اپنی جگہ مجھے اعتراض صرف اس بات پر ہے کہ کہ ڈان کا رپورٹر ملک دشمن یہودی صحافی ڈیکلن والش کے ساتھ بیٹھا ہے جس نے ایگزیکٹ اور بول کے خلاف خبردی تھی۔ یہ وہی ڈیکلن والش ہے جسے ریاست دشمن   persona non grataقرار دے کر ڈی پورٹ کیا گیا اور اس کے پاکستان داخلے پر پابندی ہے۔