میڈیا میں لڑکیوں کی ہراساں کیا جاتا ہے، فریحہ ادریس کا انکشاف

میڈیا میں لڑکیوں کی ہراساں کیا جاتا ہے، فریحہ ادریس کا انکشاف

اسلام آباد (تہلکہ ٹی وی مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستانی میڈیا میں خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔سینئر اینکر پرسن فریحہ ادریس کا اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر غم و غصے کا اظہار ،پیمرا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
فریحہ ادریس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر انکشاف کیا کہ میں میڈیا آرگنائزیشن میں کام کرنے والی بہت سی لڑکیوں سے ملی ہوں جنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی آگنائزیشن میں جنسی ہراساں کیا جاتا ہے۔
انہوں نے پیمرا سے درخواست کی کہ نوجوان لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنا کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے،پیمرا تمام شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے مینجمنٹ کے خلاف ایکشن لے۔

10b9c842-b0eb-4c46-80f0-eed8d841dbdb