طلبہ کی تعداد بڑھائیں، انعامات پائیں، اساتذہ کو پیشکش

طلبہ کی تعداد بڑھائیں، انعامات پائیں، اساتذہ کو پیشکش

لاہور (تہلکہ ٹی وی ایجوکیشن ڈیسک) سرکاری سکولوں میں بچوں کو لانے کیلئے اساتذہ کولالچ دے دیا گیا۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اساتذہ کو طلبہ کی تعداد بڑھانے پر انعامات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس نئی سکیم سے طلبہ کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کیا جائیگا۔ اس کیلئے اساتذہ کو گھروں میں جاکر والدین کو قائل کرنا ہوگا کیونکہ والدین کی بڑی تعداد عدم سہولیات کے باعث بچوں کو سرکاری سکولوں میں بھیجنے سے قاصر ہے