تہلکہ ٹی وی کی خبر، بھارتی ڈی ٹی ایچ کیخلاف وزیراعلیٰ بلوچستان ان ایکشن

تہلکہ ٹی وی کی خبر، بھارتی ڈی ٹی ایچ کیخلاف وزیراعلیٰ بلوچستان ان ایکشن

کوئٹہ (نمائندہ تہلکہ ٹی وی)  وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں غیر قانونی بھارتی ڈی ٹی ایچ کی فروخت اور سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے : پاکستان میں 30 لاکھ ڈی ٹی ایچ صارفین، 234 ارب زرمبادلہ بھارت منتقلی کا انکشاف

وزیراعلیٰ کی جانب سے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر تمام علاقوں میں غیر قانونی ڈی ٹی ایچ کی فروخت اور سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف فوری طور پر بھر پور طریقے سے کاروائی کی جائے۔