بڑی خبر: پاک فوج نےاپنا “چینل” لانچ کردیا

بڑی خبر: پاک فوج نےاپنا “چینل” لانچ کردیا

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سائبر ورلڈ میں نیا سنگین میل عبور کرتے ہوئے آفیشل یو ٹیوب چینل لانچ کردیا۔ اب پاک فوج سے متعلق تازہ ترین ویڈیوز، ملکی اور دفاعی نغمے آپ سے صرف ایک کلک کی دوری پر ہونگے۔

انٹر نیٹ نے جہاں لوگوں کی زندگی آسان بنائی ہے، وہی مختلف زاویوں سے پیدا کردہ جدت نے لوگوں کو اپنے جانب غیر معمولی انداز میں متوجہ بھی کیا ہے۔ آج کے دور میں جنگیں صرف سرحدوں پر ہی نہیں بلکہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر بھی لڑی جاتی ہیں۔ سائبر وار، میڈیا وار نے دور حاضر میں جنگوں کے روایتی اصولوں کو ہر لحظ سے تبدیل کردیا گیا۔ سرحدی تنازعہ ہو یا آرمی چیف کا پیغام، کسی دورے کی داستان ہو یا عید پر پیام سوشل میڈیا میں ہر طرف پاک افواج سے متعلق پیغامات کا ریلے بہنا شروع ہوجاتا ہے۔ پہلے فیس بک پر پیجز کی ابتدا اور پھر وہاں سے ٹوئٹر تک کا سفر آسان نہ تھا۔ تاہم عوام کی محبت اور پاک افواج کے میڈیا ونگ کی کاوشوں نے یہ سفر کامیاب بنا ڈالا۔

انہیں کامرانیوں اور بدلتے وقت کے ساتھ خود کو ڈھالنے اور معلومات کے بہتے دریا میں پیش پیش رہنے کیلئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اور سائبر ونگ کی جانب سے یوٹیوب پر اب آئی ایس پی آر کا آفیشل چینل بھی لانچ کردیا گیا ہے۔ چینل پر آرمی چیف، پاک فوج، آپریشن، آئی ایس پی آر پروڈکشن کی وڈیوز اور دیگر مواد موجود ہے۔ چینل کے لانچ ہوتے ہی عوام کی بڑی تعداد نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا اور ایک گھنٹے میں ہی ہزاروں افراد نے اس کو سرکرائب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی پاک افواج، ڈی جی آئی ایس پی آر اور آئی ایس پی آر کے آفیشل پیجز موجود ہیں۔