نواب ٹاؤن پولیس نے گرفتارکار چور کو سرکاری مہمان بنا لیا

نواب ٹاؤن پولیس نے گرفتارکار چور کو سرکاری مہمان بنا لیا

لاہور (نمائندہ تہلکہ ٹی وی)  نواب ٹاؤن پولیس کی طرف سے کار چور کا مقدمہ تاخیر سے درج کرنے ا ور ملزم کو سرکاری مہمان بنانے پر شہری نے کاروائی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو درخواست دیدی۔

شہری اسد بٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ چند روز قبل اسکی گاڑی LEB2927گھر کے باہر سے چوری ہو گئی ،واقعہ کے حوالے سے پولیس کو صبح 7بجے درخواست دی،تاہم پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی۔ اس دن ٹریننگ کمپنی نے گاڑی کو ٹریس کیا اورموٹروے پولیس نے بھیرہ انٹر چینج کے قریب ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے گاڑی قبضہ میں لے لی۔ گاڑی کی حوالگی کیلئے جب موٹروے پولیس نے ہم سے رابطہ کیا اور ایف آئی آر لانے کا کہا مگر اس وقت تک مقدمہ درج نہ ہواتھا۔پولیس نے دس گھنٹے بعد ہماری ایف آئی آر درج کی اور گاڑی کی حوالگی کیلئے پولیس اہلکار ہمارے ساتھ پرائیویٹ گاڑی میں بھیرہ گئے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اب تک اس کو سرکاری مہمان کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔ ہمیں شک ہے کہ ملزم کے ساتھ کو ئی مقامی افراد ملے ہوئے ہیں۔شہری نے وزیراعلیٰ پنجاب اور پولیس حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔