اقوام متحدہ میں چین کامولانامسعود اظہرکے بارے میں فیصلے کادفاع کرنے کااعلان

اقوام متحدہ میں چین کامولانامسعود اظہرکے بارے میں فیصلے کادفاع کرنے کااعلان

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نےکہاہے کہ انسداد دہشت گردی کے نام پر کسی کو سیاسی فوائد حاصل نہیں کر نا چاہیے۔

چین کے نائب وزیرخارجہ لی یارڈونگ نے جیش محمد کے سربراہ مولانامسعود اظہر پر اقوام متحدہ میں پابندی عائد کرنے سے روکنے کے فیصلے کادفاع کرنے کااعلان کرتے ہوئے  میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ انسداد دہشتگردی کے نام پر کسی کو سیاسی فوائد حاصل نہیں کر نا چاہیے۔ چینی میڈیا رپورٹس کے چینی نائب وزیر خارجہ لی یارڈونگ نے کہا کہ چین دہشتگردی کی تمام اقسام کے سخت خلاف ہے

تاہم انہوں نے کہا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے، اقوام متحدہ میں مسعود اظہر پر پابندی کی مخالفت کرنے بارے پوچھے گئے سوال کے جواب میں چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے نام پر کسی کو بھی اپنے سیاسی مفادات حاصل کرنے کاکوئی حق نہیں پہنچتا۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک کواپنے مفادات عزیزہوتے ہیں لیکن ایسے مفادات بھی ہوتے ہیں جوکہ دوسرے ممالک کے نقصان دہ ہوتے ہیں جن کوروکنے کےلئے بڑے فیصلے کرناپڑتے ہیں ۔