مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 95 روز بھی کرفیو کے باعث کشیدگی جاری

مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 95 روز بھی کرفیو کے باعث کشیدگی جاری

سری نگر (فارنڈیسک)  مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 95 ویں روز بھی کرفیو کے باعث کشیدگی جاری ہے جب کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی میں محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد سے بھارتی مظالم کی سیاہ رات طویل سے طویل تر ہی ہوتی جا رہی ہے، مسلسل 95 ویں روز بعد بھی حالات پہلے دن کی طرح کشیدہ ہیں، جنت نظیر وادی میں کرفیو نافذ اور موبائل و انٹرنیٹ کی سہولت بھی معطل ہے۔

دوسری طرف کٹھ پتلی انتظامیہ نے محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں اور مجالس پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے جس سے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جب کہ انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے افراد گلیوں اور بازاروں میں دندناتے ہوئے خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں۔ ادھر شوپیاں میں نامعلوم افراد نے گشت پر مامور بھارتی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں بھارتی فورسز کے 8 اہلکار زخمی ہو گئے۔