بھارت میں راحت فتح علی خان کا کنسرٹ منسوخ

بھارت میں راحت فتح علی خان کا کنسرٹ منسوخ

ممبئی (آن لائن) معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا اگلے ماہ بھارت میں ہونیوالا کنسرٹ منسوخ ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق راحت فتح علی خان کو نوئیڈا میں ایک کنسرٹ میں شرکت کرنا تھی تاہم اب آرگنائزر نے انھیں مدعو نہ کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آرگنائزر کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال میں پاکستانی فنکاروں کو مدعو کرنا غیر دانشمندانہ فیصلہ لگتا ہےاب ہمیں دیگر آپشنز کی جانب دیکھنا ہوگا۔