امریکا میں بلی نے چوری کی واردات ناکام بنادی

امریکا میں بلی نے چوری کی واردات ناکام بنادی

واشنگٹن: امریکا میں ایک پالتو بلی نے اپنے مالکان کو ڈاکوؤں سے خبردار کرتے ہوئے گھر میں چوری کی کوشش ناکام بنادی۔

امریکا میں ایک گھر میں موٹی اور سست بلی نے اپنی خامیوں کے باوجود اپنے آپ کو اس وقت ہیرو ثابت کردیا جب اس نے گھر میں چوری کو ناکام بنادیا۔ بلی کے مالکان عمر رسیدہ جوڑے کے مطابق ان کے پاس یہ بلی 10 سال سے موجود ہے، یہ تمام تر خامیوں کے باوجود بعض اصولوں پر عمل کرتی ہے یعنی وہ کبھی بھی بیڈ روم کے اندر نہیں آتی۔

خاتون کے مطابق وہ گھر میں اکیلی تھیں کہ بلی ان کے کمرے تک آئی، بلی کے اس رویئے پر خاتون حیران ہوئیں کیونکہ بلی بیڈ روم کے دروازے کے باہر بیٹھ کر ایک سمت میں دیکھنے لگی جس پر خاتون نے دیکھا تو 2 چور گھر میں داخل ہوچکے تھے جنہیں بلی گھور رہی تھی جب کہ ایک چور خاتون کا پرس بھی اٹھا چکا تھا۔ خاتون نے شور مچاتے ہوئے پولیس کو بلانےکی دھمکی جس پر دونوں ڈاکو فوراً گھر سے باہر نکل کر بھاگے۔