شہبازشریف کاپنجاب کے 6بڑے شہروں میں سیف سٹی منصوبے کا علان

شہبازشریف کاپنجاب کے 6بڑے شہروں میں سیف سٹی منصوبے کا علان

لاہور:(تہلکہ ٹی وی)  وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آج قربان لائنز،لاہورمیں پاکستان میں اپنی نوعیت کے منفرد اور ایشیاء کے سب سے بڑے پنجاب سیف سٹی منصوبے کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے اینٹی گریٹڈ کمانڈ ،کنٹرول اینڈ کمیونیکشن سنٹر کے افتتاح کے بعدتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی منصوبے کاپہلا مرحلہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے ،صوبے کے عوام کو پرامن ماحول فراہم کرنے اورجرائم پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت نے سیف سٹی منصوبے پر کام شروع کیا ہے جس پر 12ارب روپے خرچ کیے جارہے ہیں اوراس منصوبے کے تحت کمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر میں بہت بڑی سکرین لگائی گئی ہے

جو کہ ایشیاء کی سب سے بڑی سکرین ہے۔پنجاب حکومت سیف سٹی پراجیکٹ پر چین کی صف اول کی کمپنی ہیواوے کے تعاو ن سے کام کررہی ہے اوریہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منفرد منصوبہ ہے پاکستانی قوم اب کسی کوترقی کے عمل کو روک کراپنی منزل کھوٹی نہیں کرنے دے گی وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے لاہور میں ایشیاء کے سب سے بڑے پنجاب سیف سٹی منصوبے کا افتتاح کردیا شہبازشریف کاپنجاب کے 6بڑے شہروں میں بھی سیف سٹی منصوبے شروع کرنے کا اعلان
سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت لاہورمیں8ہزار کیمرے لگائے جارہے ہیں،منصوبے میں قوم کے 4ارب روپے بچائے ہیں

 ملتان ،بہاولپور،راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،فیصل آباد اور سرگودھا میں یہ منصوبے 2017ء کے آخر میں مکمل کرلیے جائیں گے لاہوراوردیگر6شہروں میں یہ منصوبے مکمل ہونے سے پنجاب محفوظ ،پرامن اورخوشحال صوبے کی حیثیت سے ابھرے گا ورلڈ بینک اورآئی ایم ایف نے انفراسٹرکچر،توانائی ، ٹرانسپورٹ اورسی پیک منصوبوں کے حوالے سے پاکستانی حکومت کی تعریف کی ہے ورلڈ بینک اورآئی ایم ایف کا سرٹیفکیٹ ان لوگوں کیلئے بھی گواہی ہے جو عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کیخلاف سوچتے اور بولتے ہیں
خدارا حقائق کی بات کریں اورایمانداری سے کام لیں،پاکستان ہے تو ہم سب ہیں کوئی بھی باwhatsapp-image-2016-10-11-at-18-31-07ت کرنے سے قبل پاکستان کو سامنے رکھیں