صحافی کالونی کےمسائل، متاثرہ ممبران کی پریس کلب کے باہر 14اکتوبر کو احتجاجی کیمپ لگانے کی تیاریاں مکمل

صحافی کالونی کےمسائل، متاثرہ ممبران کی پریس کلب کے باہر 14اکتوبر کو احتجاجی کیمپ لگانے کی تیاریاں مکمل

لاہور( نمائندہ تہلکہ ٹی وی) صحافی کالونی ایف ،بی ،سی بلاک مسائل کے حل بارے متاثرہ ممبران نے پریس کلب کے باہر جمعہ 14اکتوبر کو احتجاجی کیمپ لگانے کی تیاریاں مکمل کر لیں ۔

اس حوالے سے ممبر ز کی مشاورت سے باقائدہ آرگنائزیشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی جس کے سر براہ شیرا فضل بٹ ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب جبکہ معاون انچارج قاضی طارق عزیز ہونگے ۔کمیٹی کے دیگر ارکان میں ممبرز گورننگ باڑی پریس کلب محسن نسیم ،عمران شیخ اور اظہر مقبول کے علاوہ چودھری مقیم ،سرفراز بٹ ،حنیف عاصم ،طاہر بخاری ،عمران علی ،رانا عرفان،یوسف بٹ ،بدر ظہور چشتی ،محمد اسجد،شاہد محمود شیخ ،محسن اکرم ،امان اللہ چوہان،شہزاد خالد اور حبیب چوہان بھی شامل ہونگے۔

مزید براں متاثرین جرنلسٹ کالونی کے اس احتجاج کیمپ کیلئے سینئر صحافیوں کی رائے کو پالیسی لائن کا حصہ بنانے کیلئے 8رکنی مجلس مشاورت بھی قائم کر دی گئی،جس کے ممبر ز میں جوائنٹ سیکرٹری پریس کلب زاہد گوگی ،میاں اشفاق انجم ،خواجہ نصیر احمد ،ملک ظفر حسین ،انوار قمر ،امجد عثمانی اور جنرل سیکرٹری ایمر آصف بٹ کے نام شامل ہیں،مشاورتی عمل میں ممبرز کی اکثریتی رائے سے یہ طے پایا کہ جمعہ کیمپ سے قبل معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے متاثرہ ممبرز کا خصوصی اجلاس جمعرات 13اکتوبر کو 3بجے پریس کلب میں ہو گا۔