جاوید ہاشمی کا دھماکہ خیز اعلان،بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت کو تیار

جاوید ہاشمی کا دھماکہ خیز اعلان،بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت کو تیار

ملتان:(تہلکہ ٹی وی مانیٹرنگ ڈیسک )سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ(ن) میں دوبارہ شمولیت کا عندیہ دے دیا۔سینئرسیاستدان کا کہنا ہے کہ سیاست کروں گا تو صرف ن لیگ کے پلیٹ فام سے،

ورنہ سیاست چھوڑدوں گا۔ملتان میں امن ریلی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاویدہاشمی نے کہا کہ مسلم(ن )کے ساتھ کھڑا ہوں اور سیاست کرں گا ۔ اسمبلیوں کو 2018ء تک اپنی مدت پوری کرنی چاہیے ۔ پارلیمنٹ باکا دست ادارہ ہے ۔ عمران خان چاہیں بھی تو کے پی کے اسمبلی نہیں توڑ سکتے ۔ دوسری طرف باخبر ذرائع کا کہنا کہ جاوید ہاشمی کے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے معامات طے ہو چکے ہیں اور سینئر سیاستدان آئندہ چند دنوں میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر سکتے ہیں ۔ تحریک انصاف کے اسلام آباد دھرنے سے قبل مخدوم جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ (ن) میں دوبارہ شمولیت علمران خان اور ان کے ساتھیوں کیلئے مشکلات پیدا کر سکتی ہے ۔ ذرئع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 18اکتوبر کو مسلم لیگ (ن) کے انٹراپارٹی الیکشن کے موقع پر جاوید ہاشمی مسلم لیگ (ن) میں دوبارہ شمولیت کا اولان کر کے لیگی کارکنوں کو بڑا سر پرائز سکتے ہیں ۔