تیل قیمتیں ،اوپیک کو 3سال میں ایک کھرب ڈالر نقصان

تیل قیمتیں ،اوپیک کو 3سال میں ایک کھرب ڈالر نقصان

الجزائر ،ریاض (بزنس ڈیسک ) تیل مصنوعات کی قیمتیں گرنے کے باعث 3سال کے دوران اوپیک پروڈیوسرز کو ریونیو میں 1کھرب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

او پیک کے سیکرٹری جنرل محمد بوکند و نے واشنگٹن میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگوں میں کہا کہ گزشتہ سال تیل کیصنعت میں سرمایہ کاری 26فیصد سے زائد کم ہوئی اور رواں سال مزید 22فیصد کمی کا امکان ہے متعدد ماہرین ،تجزیہ کار عالمی بینک اور آی ایم ایف بھی درست اندازہ لگانے میں ناکام ہیں کہ کب مارکیٹ میں توازن آسکے گا۔دوسری جانب العربیہ کے مطابق سعودی عرب کے توانائی،صنعت اور قدرتی وسائل کے وزیر خالد الفاج نے کہا ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم (اوپیک)سے تعلق نہ رکھنے والے ممالک تیل کی مارکیٹ میں تقازن لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔