لاہور،نثار حویلی سے کربلا گامے شاہ، جلوس رواں دواں

لاہور،نثار حویلی سے کربلا گامے شاہ، جلوس رواں دواں

لاہو(شہبازاحمد قادری ) شہادت امام حسینؓ کو سلام پیش کرنے کے لئے لاہورموچی دروازہ نثار حویلی سے شبینہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس برآمد ہوا اور جلو س اپنے رویتی راستوں سے ہوتا ہوا رات 8بجے کربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہوگا۔

سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، واک تھرو گیٹ سے عزاداروں کی چیک کی جارہی ہے ،تقریباً دس ہزار کے قریب پولیس کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔پاک رینجر کے سنیپر بلند چھتوں پر موجود ہیں۔ عزاداروں کی بڑی تعداد نے جلوس میں حصہ لیا ۔ فضا یا حسینؓ کی صدا سے گونج اٹھی۔

01

لاہور سیف سٹی پراجیکٹ سے 270 کیمروں سے جلوس کی نگرانی کی جارہی ہے۔ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے 1122کی ایمبولینس جلوس کے ہمراہ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بھاٹی گیٹ سنٹرل ماڈل سکول میں 10 بیڈ کا ہسپتال بھی بنایا گیا ہے۔ جس کی نگرانی ڈاکٹر کامران غازی کر رہے ہیں اس عارضی ہسپتال میں وہ ہر میڈیکل اشیاء موجود ہیں جس کی کسی بھی ایمرجنسی میں ضرورت پڑسکتی ہے۔